مشال خان نے دوسری شادی کرنے والے مردوں سے ناپسندیدگی ظاہر کردی
کراچی( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ مشال خان نے شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے مردوں کو پسند نہیں کرتیں جو دوسری شادی کرتے ہیں۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ شادی ان کی زندگی کا ایک خاص لمحہ ہوگا، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ اس معاملے کو نجی رکھا جائے اور لوگ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کریں۔اداکارہ کے مطابق اگر وہ اپنی شادی کا اعلان بھی کریں تو ان کی خواہش ہوگی کہ لوگ اس پر گفتگو یا بلاگ نہ بنائیں اور اسے ذاتی معاملہ ہی رہنے دیں۔مشال خان نے واضح کیا کہ وہ اپنے شوہر کی دوسری شادی کی اجازت نہیں دیں گی، کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ شادی کے بعد شوہر ان کی زندگی میں واحد مرد اور وہ شوہر کی زندگی میں واحد عورت ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کسی مرد کے ماضی سے مسئلہ نہیں، وہ شخص پہلے سے طلاق یافتہ بھی ہوسکتا ہے، تاہم ان سے شادی کے وقت اس کا غیر شادی شدہ ہونا ضروری ہے۔