مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب، عالمی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کریں گی
Aug 21, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( شوبز ڈیسک) مصباح ارشد کو پاکستان کی چوتھی مس یونیورس منتخب کر لیا گیا ہے۔ فلپائن میں ہونے والی تقریب میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔نفسیات کی طالبہ مصباح ارشد اس سے قبل 2023ء میں مس انٹرنیشنل اور 2024ء میں مس سپرا نیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔مصباح ارشد نے کہا کہ ناکامی کامیابی کا فیصلہ نہیں کرتی، اصل کامیابی مسلسل کوشش، امید برقرار رکھنے اور ہر تجربے سے سیکھنے میں ہے۔ اب وہ پورٹو ریکو میں ہونے والے مس یونیورس کے 75ویں عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔