کسی کوپسند آ جانا فطری بات ہے، اداکارائیں خوبصورت خواتین ہوتی ہیں:میکال ذوالفقار

کسی کوپسند آ جانا فطری بات ہے، اداکارائیں خوبصورت خواتین ہوتی ہیں:میکال ذوالفقار

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکار میکال ذوالفقار نے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ رومانوی تعلقات کے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی اداکارہ کے ساتھ رشتہ قائم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔میکال ذوالفقار کے مطابق اداکارائیں رشتوں میں زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کی توقع کرتی ہیں، جبکہ وہ اب اس طرح کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے خود کو تیار نہیں سمجھتے۔میکال ذوالفقار نے اپنے فنی سفر کا آغاز فیشن کی دنیا سے کیا، بعدازاں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا اور مختلف نوعیت کے کرداروں کے ذریعے ناظرین میں اپنی منفرد شناخت قائم کی۔حالیہ پوڈکاسٹ میں انہوں نے ساتھی اداکاراؤں سے تعلقات، پسند اور کسی پر دل آنے سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پر پسند آ جانا فطری بات ہے، خصوصاً اس لیے کہ اداکارائیں خوبصورت خواتین ہوتی ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان کا پہلا رومانوی تعلق ایک اداکارہ کے ساتھ تھا، تاہم اس تجربے کے بعد وہ دوبارہ کسی اداکارہ کے ساتھ تعلق قائم کرنے کے خواہش مند نہیں۔ ان کے مطابق اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ اور دیکھ بھال چاہتی ہیں اور وہ اب یہ ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے۔میکال ذوالفقار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ممکن ہے دیگر اداکاروں کے بھی ایسے ہی تجربات ہوں، تاہم ان کے خیال میں اداکار اور اداکارہ کا باہمی رشتہ ہمیشہ بہترین فیصلہ نہیں ہوتا۔انہوں نے ایمن خان اور منیب بٹ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کا رشتہ اس لیے کامیاب رہا کیونکہ دونوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور اور کم عمری میں ایک دوسرے کا ساتھ اختیار کیا۔ میکال کے مطابق جب دو افراد اپنے اپنے شعبوں میں پہلے ہی ایک مقام بنا چکے ہوں تو اس کے بعد قائم ہونے والے رشتے کو برقرار رکھنا نسبتاً مشکل ہوسکتا ہے۔