مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا

Aug 1, 2026|ویب ڈیسک

لندن( کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور خام تیل مزید مہنگا ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو جہازوں کو روکنے کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا۔رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.104 ڈالر یعنی 1.3 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 90.17 ڈالر تک پہنچ گئی۔اس سے قبل ایرانی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز کو روک لیا، جبکہ مزید چار جہازوں نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔ایران کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کویت میں موجود ایک ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔