میگھن مارکل کی دوبارہ اداکاری میں واپسی کا امکان

میگھن مارکل کی دوبارہ اداکاری میں واپسی کا امکان

Aug 22, 2026|ویب ڈیسک

 لندن( شوبز ڈیسک)میگھن مارکل اپنے شوہر پرنس ہیری کے ساتھ برطانیہ منتقل ہونے کے بعد دوبارہ اداکاری شروع کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ واپسی کی ممکنہ وجوہات میں میگھن کو ایک نئے منصوبے میں کردار کی پیشکش بھی شامل ہے۔برطانوی اور آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میگھن کو ملنے والے ممکنہ اداکاری کے کردار کی خبر سب سے پہلے نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو نے دی تھی، تاہم اس منصوبے اور ان کے کردار سے متعلق ابھی کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سسیکس خاندان اگست کے اختتام تک برطانیہ پہنچ سکتا ہے، جہاں پرنس ہیری اور میگھن اپنے بچوں پرنس آرچی اور پرنسس للی بیٹ کے ہمراہ لندن کے قریب ایک نجی رہائش گاہ میں قیام کریں گے۔میگھن مارکل نے امریکی ڈراما سیریز ’سوٹس‘ میں ریچل زین کا کردار ادا کرکے عالمی شہرت حاصل کی تھی اور وہ اس سیریز کے 7 سیزنز کا حصہ رہیں۔ پرنس ہیری سے شادی کے بعد انہوں نے اداکاری ترک کردی تھی اور اس فیصلے کو زندگی کا ایک نیا باب قرار دیا تھا۔