فیشن شو میں متھیرا اور صاحبہ کی ریمپ واک زیرِ بحث
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات متھیرا اور صاحبہ ایک فیشن شو کے دوران ریمپ واک میں پیش آنے والے غیر متوقع واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔حال ہی میں منعقدہ فیشن ایونٹ میں اداکاراؤں اور ماڈلز نے معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کے لیے ریمپ پر واک کی۔ تاہم متھیرا اور صاحبہ کی واک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریمپ پر چلتے ہوئے دونوں فنکاراؤں کو توازن برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آئیں اور بعض مواقع پر وہ لڑکھڑاتی بھی نظر آئیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے مطابق دیگر شرکا کو بھی واک کے دوران توازن برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔متعدد صارفین نے ریمپ کی سطح اور انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ممکنہ تکنیکی خرابی یا غیر ہموار ریمپ کے باعث فنکاروں کو مشکلات پیش آئیں۔ بعض نے منتظمین کو مشورہ دیا کہ آئندہ ایسے ایونٹس سے قبل انتظامات کا مکمل جائزہ لیا جائے۔دوسری جانب کچھ صارفین نے فنکاراؤں کی ریمپ واک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیشن شو میں پیشہ ورانہ انداز میں واک کے لیے باقاعدہ تربیت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کچھ صارفین انتظامی خامیوں کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر متھیرا اور صاحبہ کی حمایت کرتے ہوئے ریمپ کی ممکنہ خرابی کو واقعے کی بنیادی وجہ قرار دے رہے ہیں۔