مشال خان کی شادی سے متعلق نجی زندگی اور شوہر کے حوالے سے شرط

مشال خان کی شادی سے متعلق نجی زندگی اور شوہر کے حوالے سے شرط

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشال خان نے شادی کے حوالے سے اپنے خیالات، خدشات اور ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کو نجی رکھنا چاہتی ہیں۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ شادی کا خاص موقع ابھی ان کی زندگی میں نہیں آیا، تاہم جب آئے گا تو اچانک ہی ہوگا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کو ذاتی معاملہ رکھنا چاہتی ہیں، تاہم انہیں اس بات کی فکر ہے کہ شادی کے بعد لوگ ان کی ازدواجی زندگی میں مداخلت سے کیسے باز رہیں گے۔مشال خان نے کہا کہ اگر وہ اپنی شادی کا اعلان کریں گی تو ساتھ ہی یہ بھی چاہیں گی کہ لوگ اس پر گفتگو نہ کریں، بلاگز نہ لکھیں اور ان کی ازدواجی زندگی کو نجی ہی رہنے دیا جائے۔اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایسے شخص کو پسند نہیں کریں گی جو دوسری شادی کرے۔مشال خان نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی زندگی میں ان کا شوہر واحد مرد ہو اور وہ بھی اپنے شوہر کی زندگی میں واحد خاتون ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کسی شخص کے ماضی سے مسئلہ نہیں، حتیٰ کہ اگر کوئی مرد پہلے طلاق یافتہ ہو تو بھی انہیں اعتراض نہیں ہوگا، تاہم ان سے شادی کے وقت اس کا غیر شادی شدہ ہونا ضروری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ معاملہ پہلی بیوی بننے کا نہیں بلکہ اپنے شوہر کی واحد بیوی ہونے کا ہے۔