منیشا کوئرالا نے کینسر کو خوفناک تجربہ قرار دے دیا
Aug 15, 2026|ویب ڈیسک
ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالا نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے اپنے تجربے کو انتہائی خوفناک احساس قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق منیشا کوئرالا کو 2012 میں اووری کے اسٹیج فور کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے امریکا میں علاج کروایا۔اداکارہ کی سرجری اور کیموتھراپی ہوئی، جبکہ ان کی آخری کیموتھراپی اپریل 2013 میں ہوئی۔ علاج مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کینسر سے نجات یافتہ قرار دے دیا تھا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران منیشا کوئرالا نے ماضی کے مختلف واقعات یاد کیے اور کینسر کے دوران پیش آنے والے تجربات پر بھی گفتگو کی۔