ٹام کروز کو مجھ پر کرش ہے:ملیکہ شراوت کا دعویٰ
ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ملیکہ شراوت ان دنوں ریئلٹی شو ’’دی ٹریٹرز سیزن 2‘‘ میں شرکت کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ شو کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے۔ویڈیو میں کامیڈین اور شو کے امیدوار آدتیہ کُلاشریشٹھ نے ملیکہ سے پوچھا کہ کیا کبھی انہیں کسی شخص پر کرش ہوا ہے؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں، بلکہ سب کو ان پر ہی کرش ہوتا ہے۔ملیکہ شراوت نے مزید دعویٰ کیا کہ ان دنوں ٹام کروز کو بھی ان پر کرش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہالی ووڈ اداکار کی کچھ ویڈیوز بھی موجود ہیں، جو ان کے ساتھ ایک پارٹی کے دوران بنائی گئی تھیں، تاہم موبائل فون نہ ہونے کی وجہ سے وہ انہیں دکھا نہیں سکتیں۔اداکارہ نے ٹام کروز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار اداکار بھی قرار دیا۔