پنجاب میں ایل پی جی مہنگی ہوگئی

پنجاب میں ایل پی جی مہنگی ہوگئی

Jun 29, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور( کامرس ڈیسک)پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم لاہور میں مختلف دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض دکاندار اپنی مرضی سے روزانہ 10 سے 20 روپے فی کلو تک قیمت میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ان من مانے نرخوں کے باعث گھریلو صارفین کو اضافی مالی بوجھ اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔