وادی لیپہ کے عوام نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

وادی لیپہ کے عوام نے ہڑتال کی کال مسترد کر دی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Jul 9, 2026|ویب ڈیسک

مظفرآباد( اباسین خبر) وادی لیپہ کے عوام نے ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وادی لیپہ کے شہریوں نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کے نظریات پر قائم ہیں اور پاکستان و پاک فوج کے خلاف کسی بھی انتشار پھیلانے والے گروہ کا ساتھ نہیں دیں گے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے احتجاج کی کال کو مسترد کرتے ہوئے بازار اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں پاک فوج عوام کے تحفظ اور دفاع کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔مقامی افراد نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، جبکہ پاک فوج یہاں شہریوں کی حفاظت کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ان کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور عوام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی اور دفاع کی ضامن ہے، جبکہ کشمیری پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی برقرار رکھتے ہوئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف کسی بھی تحریک کا حصہ نہ پہلے بنے ہیں اور نہ آئندہ بنیں گے، جبکہ احتجاجی سرگرمیوں سے مقامی تاجروں اور شہریوں کو معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔