کریتی سینن نے کبیر باہیا کے ساتھ تصویر شیئر کر کے افواہوں کو خاموش کر دیا

کریتی سینن نے کبیر باہیا کے ساتھ تصویر شیئر کر کے افواہوں کو خاموش کر دیا

Jul 3, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنے قریبی دوست کبیر باہیا کے ساتھ نئی تصویر شیئر کرکے دونوں کے درمیان علیحدگی کی گردش کرنے والی افواہوں کو ایک بار پھر غلط ثابت کر دیا۔چند روز قبل سوشل میڈیا پر کبیر باہیا کی ایک شادی کی تقریب میں نامعلوم خاتون کے ساتھ لی گئی تصویر وائرل ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کریتی سینن اور کبیر باہیا کے درمیان تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔تاہم کریتی سینن نے گزشتہ چھ ماہ کی یادگار تصاویر پر مشتمل ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی، جس میں اپنے مختلف سفری لمحات، اہلِ خانہ، بہن نوپور سینن، پالتو کتے اور بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ تصاویر کے علاوہ کبیر باہیا کے ساتھ ایک خوشگوار تصویر بھی شامل کی۔اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں، تاہم کریتی سینن یا کبیر باہیا کی جانب سے ان افواہوں پر باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔