خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Jul 23, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر) خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں کیے گئے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، کنوینس الاؤنس اور نئے پے اسکیلز سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیوں کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک تمام سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے تحت مختلف کیٹیگریز کے کنوینس الاؤنس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 ہزار روپے کا الاؤنس بڑھا کر 5 ہزار 500 روپے جبکہ 7 ہزار روپے کا الاؤنس 7 ہزار 500 روپے کر دیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 7 فیصد عبوری اضافہ بھی منظور کیا ہے۔ اس کے علاوہ 2022 اور 2025 میں دیے گئے عبوری الاؤنسز کو موجودہ بنیادی تنخواہ میں ضم کرتے ہوئے نئے پے اسکیلز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ نے نئے پے اسکیلز کا چارٹ بھی جاری کیا ہے تاکہ ملازمین اپنی نظرثانی شدہ تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات معلوم کر سکیں۔اعلامیے کے مطابق تنخواہوں، الاؤنسز اور نئے پے اسکیلز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے مؤثر ہوگا۔