خیبرپختونخوا میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز، بھاری مقدار میں مضر خوراک ضبط

خیبرپختونخوا میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز، بھاری مقدار میں مضر خوراک ضبط

Nov 14, 2026|ویب ڈیسک

پشاور ( اباسین خبر) خیبرپختونخوا کی نئی حکومت نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، اس سلسلے میں صوبائی فوڈ اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں چھاپے مار کر بڑی مقدار میں ناقص اور مضر صحت اشیائے خورونوش برآمد کرلیں۔صوبائی حکومتی ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی کے مشیر برائے خوراک کفایت اللہ کی ہدایات پر جاری مہم کے دوران پشاور میں ایک مسافر بس سے 1500 کلوگرام خراب گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا، جبکہ ذمہ دار افراد پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔بونیر میں کارروائی کے دوران 2550 کلوگرام جعلی شہد، 1300 کلوگرام چینی اور دیگر سامان برآمد کرکے متعلقہ یونٹ سیل کردیا گیا۔ اسی ضلع میں ایک اور چھاپے کے دوران مضر صحت مشروبات کی 288 بوتلیں بھی سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ہری پور میں ناقص پاپڑ تیار کرنے والے یونٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 250 لیٹر غیر معیاری تیل ضبط کرکے تلف کردیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خوراک کفایت اللہ نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔