خواتین ہر کسی پر آنکھ بند کرکے اعتماد نہ کریں، کنزا ہاشمی

خواتین ہر کسی پر آنکھ بند کرکے اعتماد نہ کریں، کنزا ہاشمی

Jul 3, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کنزا ہاشمی نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے پیش نظر ہر خاتون کو اپنی حفاظت کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنے اور سوچ سمجھ کر دوسروں پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں ذاتی تحفظ اور ممکنہ خطرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کنزا ہاشمی نے کہا کہ بعض اوقات قریبی اور قابلِ اعتماد سمجھے جانے والے افراد بھی محفوظ ثابت نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ جو افراد انہیں سب سے زیادہ تحفظ کا احساس دلاتے ہیں، بعض اوقات وہی ان کے لیے خطرہ بھی بن سکتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق خواتین کو چاہیے کہ وہ ہر تعلق میں احتیاط سے کام لیں، دوسروں پر اعتماد کرنے سے پہلے سوچیں اور اپنی ذاتی سلامتی کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں