خنجراب پاس سے تجارت میں اضافہ، کسٹمز آمدن 15 ارب روپے ہوگئی
Aug 25, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) خنجراب پاس کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھنے سے پاکستان اور چین سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید مستحکم ہوگئے ہیں۔پاکستان کسٹمز کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران خنجراب پاس کے راستے چین سے ہونے والی درآمدات پر ریکارڈ 15 ارب روپے محصولات وصول کیے گئے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ رقم 13 ارب 67 کروڑ روپے تھی۔اسی عرصے میں خنجراب پاس کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو 2.8 ارب روپے مالیت کی پاکستانی مصنوعات بھی برآمد کی گئیں۔حکام کے مطابق ٹرانسپورٹس انٹرنیشنل روٹیئرز نظام کے تحت پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ عالمی تجارتی نظام مختلف ممالک کے درمیان سامان کی ترسیل کو تیز، محفوظ اور آسان بنانے میں مدد دیتا ہے۔