لاہور( شو بز ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی ویب سیریز “ہیرا منڈی” کے اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ ایک فلم کے طور پر زیرِ غور تھا اور اس کا نام “منڈی” رکھا گیا تھا۔خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق پاکستان میں اس موضوع کو طویل عرصے تک حساس یا ممنوع سمجھا جاتا رہا ہے، جبکہ ادیب سعادت حسن منٹو نے بھی اس حوالے سے لکھا، تاہم ان کے کام کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں بھارت سے متعدد بار رابطہ کیا گیا، تاہم ابتدا میں انہوں نے حب الوطنی کے جذبے کے تحت پیشکش قبول نہیں کی۔ بعد ازاں انہوں نے شرط رکھی کہ پاکستانی لکھاریوں کو بھی وہی عزت دی جائے جو بھارتی فنکاروں کو دی جاتی ہے۔
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے اسکرپٹ کی پیشکش ہوئی تھی:خلیل الرحمٰن قمر کا انکشاف
4 گھنٹے قبل