عدنان صدیقی نے اتنا تنگ کیا کہ پروڈکشن ہی چھوڑ دی، کاظم پاشا کا دعویٰ

عدنان صدیقی نے اتنا تنگ کیا کہ پروڈکشن ہی چھوڑ دی، کاظم پاشا کا دعویٰ

Jul 2, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبر ڈیسک)پاکستانی معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے والد، سینئر پروڈیوسر و ہدایت کار کاظم پاشا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کا تجربہ اتنا مشکل رہا کہ انہوں نے بعد ازاں پروڈکشن سے ہی کنارہ کشی اختیار کر لی۔ایک حالیہ انٹرویو میں کاظم پاشا نے بتایا کہ ماضی میں عدنان صدیقی کے ساتھ ایک منصوبے پر کام کے دوران انہیں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ وہ شوٹنگ سیٹ چھوڑ کر چلے گئے اور بعد میں اس پروجیکٹ سے بھی علیحدگی اختیار کر لی۔ان کے مطابق عدنان صدیقی کی بعض درخواستوں اور مطالبات نے کام کو پیچیدہ بنا دیا تھا۔ کاظم پاشا نے دعویٰ کیا کہ ایک موقع پر اداکار نے اپنی اہلیہ، بچوں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے نینی کے سفری انتظامات بھی کروانے کی خواہش ظاہر کی۔کاظم پاشا نے یہ گفتگو ایک پروگرام میں شوبز انڈسٹری کے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔دوسری جانب، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ ان کا مقصد کبھی بھی کاظم پاشا کو پریشان کرنا نہیں تھا۔ ان کے بقول وہ محض خوش مزاجی اور شرارتاً ایسی باتیں کرتے تھے، جن میں کسی قسم کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔