کیٹی پیری کا وائٹ ہاؤس کی ویڈیو میں گانا استعمال کرنے پر اعتراض

کیٹی پیری کا وائٹ ہاؤس کی ویڈیو میں گانا استعمال کرنے پر اعتراض

Jul 27, 2026|ویب ڈیسک

لاس اینجلس( شوبز ڈیسک) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ایران پر امریکی حملوں سے متعلق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے مشہور گانے "فائر ورک" کے استعمال پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے گانے کے اصل پیغام کے منافی قرار دیا ہے۔کیٹی پیری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس بات پر صدمے میں ہیں کہ ایران پر امریکی فوجی حملوں کی ویڈیو میں ان کا گانا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تناظر میں اپنی موسیقی کا استعمال دیکھ کر انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "فائر ورک" امید، شفا، حوصلے اور اندرونی طاقت کا پیغام دینے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا، جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس کا موجودہ استعمال گانے کے حقیقی مفہوم اور مقصد سے مطابقت نہیں رکھتا۔رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بمباری کے مناظر کو گانے کے اس حصے کے ساتھ شامل کیا گیا، جہاں کیٹی پیری "بوم، بوم، بوم" گاتی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی معروف امریکی گلوکار، جن میں اولیویا روڈریگو اور آریانا گرانڈے شامل ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنی موسیقی کے استعمال پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔