فلم کی شوٹنگ کے دوران کارتک آریان زخمی، سرجری کا امکان

فلم کی شوٹنگ کے دوران کارتک آریان زخمی، سرجری کا امکان

Aug 19, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ اداکار کارتک آریان ہدایتکار کبیر خان کی زیرِ تکمیل فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ فلم کی شوٹنگ کے آخری دو دنوں میں اس وقت پیش آیا جب کارتک آریان ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکس بندی کر رہے تھے۔ اس دوران ان کے گھٹنے پر شدید چوٹ آئی۔پروڈکشن سے وابستہ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے کے بعد اداکار کو فوری طور پر ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے کارتک آریان کے گھٹنے کی سرجری تجویز کی ہے، جس کے بعد انہیں چند روز آرام کرنا پڑے گا۔