کرن جوہر کی انسٹاگرام سرگرمی، بڑے بالی ووڈ ستاروں کو اَن فالو، پاکستانی فنکار برقرار

8 گھنٹے قبل
کرن جوہر کی انسٹاگرام سرگرمی، بڑے بالی ووڈ ستاروں کو اَن فالو، پاکستانی فنکار برقرار

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ کوئی فلم یا ٹی وی شو نہیں بلکہ ان کی انسٹاگرام سرگرمی ہے۔کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعدد نامور بالی ووڈ شخصیات کو اَن فالو کر دیا، جن میں عالیہ بھٹ، شاہ رخ خان، ورون دھون، کرینہ کپور اور رنبیر کپور سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں۔اس اچانک اقدام نے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دیا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ کرن جوہر نے کچھ پاکستانی فنکاروں کو اب بھی فالو کیا ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق وہ اب بھی علی ظفر، فواد خان، ماہرہ خان اور عمران عباس کو فالو کر رہے ہیں، جس پر بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔بعد ازاں کرن جوہر نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ذاتی اختلاف یا تنازع کا نتیجہ نہیں بلکہ ان کا ڈیجیٹل ڈیٹاکس کا حصہ ہے۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وہ سوشل میڈیا پر وقت اور توانائی کم کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔فلم ساز نے مزید کہا کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر سنسنی خیز نہ بنایا جائے کیونکہ یہ کوئی بڑی یا قومی خبر نہیں بلکہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔کرن جوہر کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ بالی ووڈ ستاروں کو اَن فالو کرنے کے باوجود پاکستانی فنکار ان کی فہرست میں کیوں موجود ہیں۔