ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور سمیت متعدد قریبی شخصیات کو اَن فالو کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس اقدام پر صارفین نے حیرت اور مختلف قیاس آرائیوں کا اظہار کیا۔تاہم کرن جوہر نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دراصل سوشل میڈیا سے جزوی طور پر دوری اختیار کر رہے ہیں اور ایک “ڈیجیٹل ڈیٹوکس” کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ان کے مطابق وہ انسٹاگرام پر اپنا وقت اور توانائی کم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ یہ ان کا ایک ذاتی فیصلہ ہے اور اس میں کوئی خاص بات نہیں۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ کرن جوہر کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد ہے، تاہم وہ خود صرف 78 افراد کو فالو کر رہے ہیں۔ ان میں ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، ملائکہ اروڑا اور اننیا پانڈے جیسے نام شامل ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اداکار کارتک آریان کو بھی اَن فالو کر دیا ہے، حالانکہ وہ ان کی آنے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فی الحال کرن جوہر انسٹاگرام پر زیادہ تر اپنے قریبی کاروباری ساتھیوں کو فالو کر رہے ہیں، جبکہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ان کی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ کرن جوہر اس سے قبل 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں اور اس کی وجہ انہوں نے اپنی زندگی میں مثبتیت کو فروغ دینا قرار دیا تھا۔
کرن جوہر کا بڑا فیصلہ: انسٹاگرام پر کئی قریبی شخصیات کو اَن فالو کرنے کی وضاحت
2 گھنٹے قبل