اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 1325 پوائنٹس کی کمی
Aug 15, 2026|ویب ڈیسک
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1,325 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار 104 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2,568 پوائنٹس کے اتار چڑھاؤ کے درمیان رہا۔ اس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 347 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 79 ہزار 778 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔حصص بازار میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 3.41 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 152 ارب روپے رہی۔دوسری جانب مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 107 ارب روپے گھٹ کر 20,130 ارب روپے رہ گئی۔