کامیا پنجابی نے گھریلو تشدد سے نجات کی دردناک کہانی سنا دی

کامیا پنجابی نے گھریلو تشدد سے نجات کی دردناک کہانی سنا دی

Aug 29, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کامیا پنجابی نے اپنی پہلی شادی کے دوران پیش آنے والے گھریلو تشدد اور مشکل حالات سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔47 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ کئی برس تک تشدد برداشت کرنے کے بعد انہوں نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ان کی بیٹی نے والدین کو جھگڑتے دیکھا اور رونے لگی۔ایک انٹرویو میں کامیا نے کہا کہ وہ کام پر جاتے وقت چہرے پر زیادہ میک اَپ کرکے تشدد کے نشانات چھپایا کرتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کے حالات سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر کئی بار گھنٹوں یا پوری رات تنہائی میں روتی رہیں۔اداکارہ کے مطابق سابق شوہر ان پر شک کرتے، اداکاری چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالتے اور مسلسل فون کرکے ان کی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرتے تھے۔بیٹی کو والدین کے درمیان جھگڑا دیکھ کر روتا محسوس کرنا ان کے لیے فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا، جس کے بعد انہوں نے گھر چھوڑ دیا۔ کامیا نے بعد ازاں 2020 میں شلاب ڈانگ سے دوسری شادی کرلی۔کامیا پنجابی نے 2000 کی دہائی کے آغاز میں ٹیلی ویژن سے فنی سفر شروع کیا اور متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کی۔