تصویروں پر فلٹر لگاؤں تو بچے ناراض ہوجاتے ہیں، جویریہ سعود

تصویروں پر فلٹر لگاؤں تو بچے ناراض ہوجاتے ہیں، جویریہ سعود

Aug 11, 2026|ویب ڈیسک

 کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ وہ جب اپنی تصاویر پر فلٹر استعمال کرتی ہیں تو ان کے بچے اس پر ناراض ہوجاتے ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں جویریہ سعود نے شوبز سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کی نوجوان لڑکیاں بالی وڈ اداکاراؤں کرینہ کپور، کترینہ کیف اور کاجول سمیت دیگر فنکاراؤں سے بہت متاثر ہیں، جس کے باعث وہ بھی ان جیسا دکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور اپنے چہرے کو ان کے انداز میں ڈھالنے کی خواہش رکھتی ہیں۔