جھانوی کپور تقریب میں اچانک مداح کے باعث خوفزدہ، ویڈیو وائرل

2 گھنٹے قبل
جھانوی کپور تقریب میں اچانک مداح کے باعث خوفزدہ، ویڈیو وائرل

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک فلمی تقریب کے دوران خوف اور گھبراہٹ کی حالت میں دیکھی جا سکتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فلم ’’پیڈی‘‘ کی تشہیری تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں اداکار رام چرن اور جھانوی کپور اپنی آنے والی تیلگو فلم کی پروموشن میں شریک تھے۔اسی دوران ایک مداح جذبات میں قابو کھو بیٹھا اور سیکیورٹی حصار توڑ کر اچانک اداکاروں کے قریب پہنچ گیا، جس سے موقع پر افراتفری پھیل گئی۔رپورٹس کے مطابق رام چرن سے مشابہت رکھنے والے اس مداح نے سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے اسٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا۔اس دوران جھانوی کپور واضح طور پر خوفزدہ اور پریشان دکھائی دیں، جس کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔