نامور اداکار جمشید انصاری کی آج 21ویں برسی منائی جا رہی ہے
Aug 24, 2026|ویب ڈیسک
لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار جمشید انصاری کی آج 21ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اپنی منفرد اندازِ اداکاری اور دلنشیں طرزِ بیان کے باعث وہ کئی دہائیوں تک شائقین کے دلوں پر راج کرتے رہے۔جمشید انصاری 31 دسمبر 1942ء کو بھارتی شہر سہارنپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ریڈیو، ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور متعدد یادگار کردار ادا کیے۔پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف ڈراموں کرن کہانی، ان کہی، تعبیر اور خدا کی بستی میں ان کی اداکاری کو خاص طور پر پسند کیا گیا۔ مزاحیہ ہو یا سنجیدہ، ان کے کردار آج بھی ناظرین کے ذہنوں میں محفوظ ہیں۔فنِ اداکاری کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دینے والے جمشید انصاری 24 اگست 2005ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی فنی خدمات آج بھی شوبز حلقوں میں قدر و احترام سے یاد کی جاتی ہیں۔