سکیورٹی صورتحال کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس معطل

سکیورٹی صورتحال کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس معطل

Jul 9, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی معطلی کا فیصلہ مسافروں کے تحفظ اور موجودہ سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔