ہیبرون میں اسرائیلی پابندیاں، 80 ہزار فلسطینی طلبہ تعلیم سے محروم

ہیبرون میں اسرائیلی پابندیاں، 80 ہزار فلسطینی طلبہ تعلیم سے محروم

Nov 2, 2026|ویب ڈیسک

 غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں اسرائیلی محاصرے اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے باعث تقریباً 80 ہزار فلسطینی طلبہ گزشتہ ہفتے اسکول نہیں جا سکے۔فلسطینی اساتذہ کی جنرل یونین کے مطابق اسرائیلی اقدامات سے ہیبرون کے مرکزی تعلیمی ضلع کے 220 سرکاری، نجی اور اقوام متحدہ سے منسلک اسکول متاثر ہوئے۔اساتذہ کی یونین کا کہنا ہے کہ محاصرے کے دوران 537 فلسطینی خاندان اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے، جس کے باعث بچوں کی تعلیم مزید متاثر ہوئی۔ متعدد طلبہ اپنی کتابوں اور تعلیمی مراکز تک رسائی حاصل نہیں کر سکے، جبکہ اساتذہ کو بھی اسکول پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسافر یطا کے علاقے میں ایک اسکول کے 10 اساتذہ کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا۔ ان کے راستے میں گاڑی روکے جانے کے باعث طلبہ اساتذہ کے انتظار میں رہے اور تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔فلسطینی اساتذہ یونین نے سڑکوں کی بندش اور اساتذہ و طلبہ کی حراست کو تعلیم کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔