بادشاہ سے علیحدگی، ایشا ریکھی کا خوف اور دباؤ کا انکشاف

بادشاہ سے علیحدگی، ایشا ریکھی کا خوف اور دباؤ کا انکشاف

Sep 2, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی ریپر، گلوکار، گیت نگار، موسیقار اور فلم پروڈیوسر ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ کی اہلیہ ایشا ریکھی نے شوہر سے علیحدگی کے بعد ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے خوف اور شوہر کے اثر و رسوخ کے دباؤ کا ذکر کیا، تاہم بعد میں انہوں نے یہ پوسٹ حذف کردی۔بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ اداکارہ ایشا ریکھی اور 40 سالہ بادشاہ نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کی جدائی کی خبر نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا، خاص طور پر اس لیے کہ ایشا نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگرام پر صرف پانچ ماہ قبل کیا تھا۔دونوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو بھی ان فالو کردیا ہے، جبکہ ایشا نے بادشاہ سے متعلق اپنی تمام پوسٹس بھی حذف کردی ہیں۔ ایشا نے جولائی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ازدواجی تعلق میں مشکلات کی جانب اشارہ کیا تھا۔اپنی حذف کی گئی پوسٹ میں ایشا نے لکھا تھا کہ بعض تنازعات ایسے ہوتے ہیں جن کے جسم پر کوئی واضح نشان نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے تک خاموش رہیں کیونکہ وہ خوفزدہ تھیں اور انہیں اپنے شوہر کے اثر و رسوخ، طاقت اور وسائل کا دباؤ محسوس ہوتا تھا۔ایشا نے مزید کہا تھا کہ انہوں نے خود کو یہ باور کرا لیا تھا کہ خاموش رہنا ہی محفوظ ترین راستہ ہے۔ ان کے مطابق خاموشی کبھی رضامندی نہیں تھی بلکہ حالات سے گزرنے کا ایک طریقہ تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ خوف کے بجائے حوصلے کا انتخاب کر رہی ہیں۔ ایشا کا کہنا تھا کہ شاید وہ ابھی مکمل کہانی بیان کرنے کے لیے تیار نہیں، تاہم وہ یہ ظاہر کرنا چھوڑنے کے لیے تیار ہیں کہ سب کچھ ٹھیک تھا۔