لاہور( شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی جہاں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ایک نئی دلچسپ مماثلت بھی ڈھونڈ نکالی ہے۔مومنہ اقبال نے حال ہی میں حمزہ حبیب کے ساتھ ایک شاندار تقریب میں شادی کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ دلہن کے روپ میں اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔تاہم اب انٹرنیٹ صارفین کی توجہ ان کے شوہر حمزہ حبیب کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر متعدد افراد کا کہنا ہے کہ حمزہ حبیب کی شکل و صورت معروف اداکار علی عباس سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے۔علی عباس پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اور معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جو اپنی قدرتی اداکاری، سادگی اور شائستہ شخصیت کے باعث مداحوں میں مقبول ہیں۔ تاہم حمزہ حبیب اور علی عباس کے درمیان کسی خاندانی تعلق کے حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔دونوں کی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ دونوں تو جڑواں بھائی لگتے ہیں، جبکہ ایک اور صارف کے مطابق ان کے چہرے کے نقوش حیران کن حد تک ملتے جلتے ہیں۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے دونوں بچھڑے ہوئے بھائی ہوں۔
مومنہ اقبال کی شادی کے بعد انٹرنیٹ پر دلچسپ بحث، شوہر اور اداکار علی عباس میں مماثلت
8 گھنٹے قبل