مہنگائی میں مسلسل اضافہ، ہفتہ وار شرح 0.49 فیصد بڑھ گئی
Aug 22, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیاد پر یہ شرح 9.66 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 14.17 فیصد، پیٹرول 3.77 فیصد اور مرغی کا گوشت 3.35 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ لہسن کی قیمت میں 2 فیصد اور چنے کی دال میں 0.63 فیصد اضافہ ہوا۔اس کے برعکس ہفتہ وار بنیاد پر انڈے 5.78 فیصد، ڈیزل 5.15 فیصد اور ٹماٹر 4.99 فیصد سستے ہوئے۔سالانہ بنیاد پر پیاز کی قیمت میں 132.52 فیصد، ٹماٹر میں 93.21 فیصد، گندم کے آٹے میں 62.25 فیصد، ایل پی جی میں 51.69 فیصد اور ڈیزل میں 33.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران آلو 30.01 فیصد، چینی 19.10 فیصد، مرغی کا گوشت 17.68 فیصد اور انڈے 17.41 فیصد سستے ہوئے۔