امام الحق کی نئی انجری، ماضی کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آگئی

امام الحق کی نئی انجری، ماضی کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آگئی

Aug 31, 2026|ویب ڈیسک

 لندن( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ میں پاکستانی بیٹر امام الحق کی انجری کے بعد ان سے متعلق ماضی کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے، جس کے باعث ان کی حالیہ انجری پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر امام الحق کی موجودہ انجری کی تحقیقات کرے گا۔ پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران امام الحق کو جعلی انجری ظاہر کرنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔28 مارچ 2025 کو انڈور نیٹ سیشن کے دوران امام الحق کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی، تاہم ایکسرے میں انگوٹھے میں فریکچر یا ہڈی کے اپنی جگہ سے ہٹنے کے شواہد نہیں ملے تھے۔ذرائع کے مطابق طبی ٹیم کی ہدایت کے باوجود امام الحق مبینہ طور پر افطار کے لیے تقریباً 500 میٹر پیدل گئے، جس کے بعد انہوں نے انگوٹھے میں شدید درد اور اس کے سیاہ پڑنے کی شکایت کی۔ٹیم ڈاکٹر نے مخصوص کیمیکل والے کاغذ سے انگوٹھا صاف کیا تو مبینہ طور پر سیاہ نشان ختم ہوگیا۔پی سی بی کی کمیٹی کے مطابق انگوٹھے سے صاف ہونے والا سیاہ مادہ قدرتی خون کا نشان نہیں بلکہ سیاہی یا مارکر تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق نے کمیٹی کے سامنے انگوٹھے پر سیاہی یا کسی مصنوعی مادے کے استعمال سے انکار کیا تھا، تاہم کمیٹی نے ان کی وضاحت کو طبی شواہد، ایکسرے اور انگوٹھے کی ظاہری حالت سے متصادم قرار دیا تھا۔