کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور مقبول اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے مستقبل، محبت اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے کیریئر اور خوابوں پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گی۔ایک حالیہ انٹرویو میں دنانیر مبین نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح اس وقت ان کا کام، اہداف اور ذاتی ترقی ہے، اور وہ محبت کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو قربان کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ان کے مطابق وہ کسی تعلق یا شخص کے لیے اپنی شناخت اور مستقبل کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت اپنی زندگی سے مطمئن ہیں اور اپنے کیریئر پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں تاکہ اسے مزید بہتر انداز میں آگے بڑھا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محبت زندگی کا اہم حصہ ضرور ہے، مگر وہ اسے اپنی کامیابیوں پر حاوی نہیں ہونے دیں گی۔دنانیر مبین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ مداح اکثر انہیں مختلف ساتھی اداکاروں کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں، جسے وہ ڈراموں کی مقبولیت کا حصہ سمجھتی ہیں، تاہم اس صورتحال کے باعث بعض اوقات ان کے اہل خانہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ان کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں اور قیاس آرائیاں ان کے خاندان کے لیے کبھی کبھار تشویش کا باعث بنتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ معاملہ ان کے لیے مشکل بھی بن جاتا ہے۔
کیریئر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی:اداکارہ دنانیر مبین کا دوٹوک مؤقف
2 گھنٹے قبل