ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، سرفراز احمد

ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، سرفراز احمد

Aug 29, 2026|ویب ڈیسک

لندن( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بیٹنگ کی ناکامی پر ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی اپنی جگہ، لیکن وہ اس کی تمام ذمہ داری ان پر عائد نہیں کریں گے۔لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ موجودہ اسکواڈ پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ان کے مطابق ٹیم کا مسئلہ یہ ہے کہ جب بیٹنگ بہتر ہوتی ہے تو بولنگ میں کمزوری سامنے آجاتی ہے۔انہوں نے محمد رضوان، سعود شکیل اور سلمان علی آغا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج وہ رنز نہیں بنا سکے تو بھی بطور ہیڈ کوچ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیریز ختم ہونے کے بعد کارکردگی کا جائزہ لے کر ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔سرفراز احمد نے بیٹنگ کے مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی محنت کررہے ہیں لیکن نتائج توقعات کے مطابق نہیں آرہے۔ قومی ٹیم کو عالمی معیار برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس جاکر اپنی خامیوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی کی مکمل ذمہ داری وہ خود قبول کرتے ہیں اور کسی ایک کھلاڑی کو قصوروار نہیں ٹھہرائیں گے۔