ریتیک روشن کے بیٹے ہریہان کا موسیقی میں قدم، پہلا گانا جاری
ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکار ریتیک روشن اور ان کی سابق اہلیہ سوزین خان کے بڑے بیٹے ہریہان روشن نے اداکاری کے بجائے موسیقی کو پیشہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا پہلا انگریزی گانا جاری کردیا۔ہریہان کے گانے کو روشن خاندان کی طویل موسیقی کی روایت کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے، جس میں ان کے پردادا پردوش روشن اور دادا کے بھائی راجیش روشن بھی نمایاں نام ہیں۔ریتیک روشن نے بیٹے کے پہلے گانے ’’دِس ہیونلی پلیس‘‘ کی ویڈیو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے اس کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سوزین خان نے بھی بیٹے کی پہلی موسیقی پیشکش پر محبت اور فخر کا اظہار کیا۔صبا آزاد، ارسلان گونی، راکیش روشن، سنینا روشن اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی ہریہان کو موسیقی میں قدم رکھنے پر مبارکباد دی۔ روشن خاندان کے فنّی پس منظر کے باعث ان کا یہ فیصلہ موسیقی کے شعبے میں نئی نسل کے سفر کا آغاز قرار دیا جارہا ہے۔