عامر خان کی نئی شادی پر حنا خان کا تبصرہ، سوشل میڈیا پر بحث جاری

عامر خان کی نئی شادی پر حنا خان کا تبصرہ، سوشل میڈیا پر بحث جاری

Jul 29, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان نے بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی گوری سپراٹ سے تیسری شادی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ان کی عوامی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔36 سالہ اداکارہ نے اپنے پوڈکاسٹ کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کی نئی ازدواجی زندگی پر تبصرہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ موجود مہمان روبینا دلیق نے کہا کہ کسی بھی معروف شخصیت کی ذاتی زندگی عوام کی اس کے کام کے بارے میں رائے پر اثر انداز ہوتی ہے۔اس پر حنا خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہی منطق درست ہے تو پھر عامر خان کی کوئی بھی فلم کامیاب نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گوری سپراٹ سے ان کی شادی بھی ایک متنازع موضوع بنی ہوئی ہے اور عام لوگ یہ سوال اٹھا سکتے ہیں کہ ایک اور شادی اور ایک اور رشتہ ختم ہونے کی نوبت کیوں آئی۔ ان کے مطابق ہمارے معاشرے میں بار بار شادی کو مثبت نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔حنا خان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور صارفین اس حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ عامر خان نے 5 جولائی کو گوری سپراٹ سے ایک سادہ تقریب میں شادی کی۔ اس سے قبل وہ 1986 میں رینا دتہ اور 2005 میں کرن راؤ سے شادی کر چکے تھے، تاہم دونوں شادیاں بعد ازاں اختتام پذیر ہوئیں۔