ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف بھارتی کوریوگرافر اور فلمساز ریمو ڈی سوزا، جن کا اصل نام رمیش گوپی نیئر ہے، نے 15 سال کی عمر میں مذہب تبدیل کرنے کی اصل وجہ بیان کر دی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ انہوں نے شادی کے لیے مذہب تبدیل کیا، تاہم یہ بات درست نہیں ہے۔ریمو ڈی سوزا کے مطابق ممبئی آنے سے قبل وہ گجرات کے شہر جام نگر میں مقیم تھے، جہاں وہ ایک چرچ کے ساتھ رضاکارانہ طور پر وابستہ تھے، شوز کا اہتمام کرتے، کپڑے جمع کرتے اور خیرات بھی دیتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایک دن چرچ کے فادر نے ان سے سوال کیا کہ جب تم اتنا کام کرتے ہو تو عیسائیت کیوں قبول نہیں کرتے، جس پر وہ سوچ میں پڑ گئے۔ان کے مطابق انہوں نے اپنے والد سے مشورہ کیا تو والد نے کہا کہ نام نہ بدلو، باقی جو کرنا ہے وہ کرو۔ریمو ڈی سوزا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد کی خواہش کا احترام کیا اور آج بھی اپنا پورا نام استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ریمو ڈی سوزا نے 1999 میں لیزل نامی عیسائی خاتون سے شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔
ریمو ڈی سوزا کا مذہب تبدیلی سے متعلق انکشاف، شادی نہیں اصل وجہ بتا دی
1 گھنٹے قبل