شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے فحش مواد کیس پر چار سال بعد اپنی خاموشی توڑ دی

1 گھنٹے قبل
شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے فحش مواد کیس پر چار سال بعد اپنی خاموشی توڑ دی

ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے فحش مواد کیس پر چار سال بعد اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔اپنے بیان میں راج کندرا نے کہا کہ اگر وہ قصوروار ہیں تو انہیں سزا دی جائے، اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو عدالت انہیں بری کر کے ان کی عزت اور آزادی بحال کرے۔انہوں نے بتایا کہ کیس نچلی عدالت میں زیر سماعت ہے اور ان کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ ان کے مطابق انصاف میں تاخیر دراصل انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔راج کندرا نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کی وجہ سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ خود کو بے بنیاد الزامات کا نشانہ سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ راج کندرا کو جولائی 2021 میں ممبئی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر فحش مواد بنانے اور تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور انہیں کیس میں اہم کردار قرار دیا گیا تھا، تاہم وہ دو ماہ بعد ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔