جمی کمیل کا میلانیا ٹرمپ سے متعلق بیان پر وضاحت، طنزیہ بات کو مزاح قرار دے دیا

1 گھنٹے قبل
جمی کمیل کا میلانیا ٹرمپ سے متعلق بیان پر وضاحت، طنزیہ بات کو مزاح قرار دے دیا

امریکہ( شو بز ڈیسک) مشہور امریکی کامیڈین جمی کمیل نے خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ سے متعلق اپنے ایک طنزیہ جملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان محض مزاح تھا۔رپورٹ کے مطابق جمی کمیل نے اپنے شو میں وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ڈنر کی پیروڈی کے دوران میلانیا ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے انہیں متوقع بیوہ قرار دیا تھا، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کامیڈین کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔اب اپنے تازہ ردعمل میں جمی کمیل نے کہا ہے کہ ان کا بیان سنجیدہ نہیں تھا بلکہ یہ صرف ٹرمپ اور میلانیا کے درمیان عمر کے فرق پر مبنی ایک ہلکا پھلکا مزاحیہ جملہ تھا۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ یہ محض تفریحی انداز میں کیا گیا ایک طنزیہ تبصرہ تھا۔