حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ دیں

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ دیں

Jun 27, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔یاد رہے کہ 19 جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔