پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Aug 11, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔وزارت پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔حکومتی فیصلے کے بعد موجودہ قیمتیں آئندہ مقررہ مدت کے دوران بھی نافذ العمل رہیں گی، جس کے باعث صارفین کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی کمی یا اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔