حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

Jul 24, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامر س ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جبکہ یہ نرخ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ اعلان تک برقرار رہیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد حالیہ اضافے سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔