امریکا، ایران کشیدگی سے تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں

امریکا، ایران کشیدگی سے تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں

Jul 20, 2026|ویب ڈیسک

 تہران( کامرس ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی ترسیل میں خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایشیائی ٹریڈنگ کے آغاز پر 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت 2.75 ڈالر اضافے کے بعد 90.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.56 ڈالر اضافے کے ساتھ 85.05 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں خام تیل اور مائع قدرتی گیس کی تقریباً 20 فیصد ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے، اس لیے خطے میں کشیدگی بڑھنے سے توانائی کی سپلائی، بحری انشورنس کے اخراجات اور عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔