عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
Jun 27, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن(کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 2.65 ڈالر کمی کے بعد 69.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 3.03 ڈالر کمی کے بعد 72.23 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔دوسری جانب دبئی مر بن خام تیل کی قیمت بھی 2.76 ڈالر کم ہو کر 66.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ادھر عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 3.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر فروخت ہو رہی ہے۔