روندو میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب، ملاں پل بہہ گیا

روندو میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب، ملاں پل بہہ گیا

Jul 21, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( اباسین خبر)گلگت بلتستان کے ضلع روندو میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس سے رابطہ سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔سیلابی ریلے کے باعث طورمک اور دُوسنہ کے درمیان واقع ملاں پل بہہ گیا، جس کے بعد متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ متاثر ہو گیا اور آمدورفت میں مشکلات پیدا ہو گئیں۔حکام کے مطابق شمالی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سیلابی ریلے آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔روندو میں آنے والے سیلاب سے پلوں، رابطہ سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔