بولان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر، کئی علاقوں میں سپلائی معطل

بولان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر، کئی علاقوں میں سپلائی معطل

Aug 14, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( کامرس ڈیسک) بلوچستان کے علاقے بولان میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد صوبے کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی رک گئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق واقعے کے باعث کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت میں گیس کی سپلائی متاثر ہوئی، جبکہ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی گیس کا دباؤ کم ہوگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی کسی حد تک برقرار رکھنے کے لیے متبادل 12 انچ قطر کی پائپ لائن استعمال کی جارہی ہے۔ایس ایس جی سی کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی بحالی کے لیے مرمتی ٹیمیں سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی جائیں گی۔واضح رہے کہ بولان میں گزشتہ روز دھماکا خیز مواد کے ذریعے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا گیا تھا، جس کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔