ٹک ٹاکر عائشہ جٹ تشدد کیس، فوٹیج سامنے آ گئی

ٹک ٹاکر عائشہ جٹ تشدد کیس، فوٹیج سامنے آ گئی

Jul 29, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شوبز ڈیسک) ٹک ٹاکر عائشہ جٹ اور ان کے ساتھیوں پر مبینہ تشدد اور فائرنگ کے واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ یہ واقعہ 25 جولائی کی صبح تقریباً 4 بجے نواب ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک نجی کیفے میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق عائشہ جٹ اپنی دوستوں پلوشہ، زویا اور علی کے ہمراہ کیفے میں موجود تھیں۔ آرڈر دینے کے دوران مبینہ طور پر لڑکیوں سمیت چار افراد کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد تشدد کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے مبینہ طور پر عائشہ جٹ اور ان کے ساتھیوں پر تشدد کیا، جبکہ دو ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔واقعے کے بعد عائشہ جٹ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں تشدد، فائرنگ اور سنگین دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور مہر شیبی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سامنے آنے والی فوٹیج کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔