فضا علی کی نمرہ خان سے اظہارِ یکجہتی، شوہر پر تنقید

فضا علی کی نمرہ خان سے اظہارِ یکجہتی، شوہر پر تنقید

Aug 14, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ، میزبان اور ماڈل فضا علی نے اداکارہ نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے شوہر کے رویے کو نامناسب قرار دیا ہے۔نمرہ خان نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی اور شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، تاہم چند ہی دن بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آگئیں۔بعد ازاں مبینہ طور پر نمرہ خان اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور پوسٹس شیئر کیں۔ نمرہ کے شوہر کی جانب سے ’’گڈ ریڈنس‘‘ کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے۔اس معاملے پر فضا علی نے نمرہ خان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ جس شخص نے کچھ عرصہ قبل نمرہ کو اپنی شریکِ حیات بنایا، وہ اب ان کے لیے اس نوعیت کے الفاظ کیسے استعمال کرسکتا ہے۔فضا علی نے کہا کہ رشتے ہمیشہ قائم نہیں رہتے اور بعض اوقات راستے جدا ہوجاتے ہیں، یہ زندگی کا حصہ ہے، تاہم رشتہ ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ عورت کی عزت بھی ختم کردی جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی خاتون سے اس انداز میں بات کرنا مناسب نہیں، خصوصاً جب وہ کچھ عرصہ قبل ہی آپ کی شریکِ حیات بنی ہو۔ فضا علی نے نمرہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا سر بلند رکھیں، کیونکہ کسی شخص کا زندگی سے چلے جانا ان کی اہمیت کم نہیں کرتا۔فضا علی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔