بوسٹن ( سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے ایک اہم میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔میچ کا آغاز مراکش کے لیے انتہائی شاندار رہا، جب صرف 71 ویں سیکنڈ میں سائبری نے گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔پہلے ہاف میں مراکش کی ٹیم نے برتری بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں، جبکہ اسکاٹ لینڈ نے خسارہ پورا کرنے کے لیے حملے کیے، تاہم وقفے تک اسکور 0-1 ہی رہا۔دوسرے ہاف میں اسکاٹ لینڈ نے بہتر کھیل پیش کیا اور کئی حملے کیے، مگر وہ گول اسکور کرنے میں ناکام رہی، جبکہ مراکش نے اپنی برتری برقرار رکھی۔میچ کے اختتام پر مراکش نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی اور اہم تین پوائنٹس اپنے نام کیے، تاہم اسکاٹ لینڈ کے لیے ایونٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔
فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر اہم فتح حاصل کر لی
واپس خبروں پر
Category:
سپورٹس